تمام صارفین کو منصفانہ قیمت پر گیس کی فراہمی ضروری ہے، کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے، علی پرویز ملک
کراچی(پی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز نے گیس سبسڈی کے موجودہ نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی ضروری قرار دے دی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائیداری مضبوط بنانے اور انتظامی چیلنجز دور کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ بلوچستان میں گیس فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
علی پرویز ملک کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ تمام صارفین کو منصفانہ یکساں قیمت پر گیس فراہمی ضروری ہے۔ کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ پروگرامز کے ذریعے تحفظ دیا جانا چاہئے۔ بلوچستان میں گیس فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ وزیر پٹرولیم نے گیس چوری، تکنیکی مسائل اور انفراسٹرکچر کی رکاوٹیں دور کرنے پر بھی زور دیا۔۔ کہا گیس چوری اور نقصانات میں کمی کمپنی کی مالی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ایک سال سے گیس قیمتوں نہیں بڑھائیں،گیس سرکلر ڈیٹ میں اضافہ تقریباً روک دیا ہے۔۔
عالمی بینک کے تعاون سے گیس سیکٹر میں جامع اصلاحات پر کام ہو رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک، صنعتی صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں ہے ۔ جبکہ گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
PNP
Comments are closed.