پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی ہے۔
فیصل آباد احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ طویل عرصے سے مخصوص طبقہ عوام پر مسلط ہے، پورے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بڑی تحریک تیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، جس کا قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی ہر چیز مہنگی ہے، روٹی سستی کرو، ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کل سے جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا شروع ہوگا، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام دھرنوں میں شامل ہوگئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 2 سال قبل جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دیا، تحریک آگے بڑھی تو حکمرانوں نے آئی پی پیز سے مذاکرات کیے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث بجلی 10 سے 16 روپے فی یونٹ سستی ہوئی، دھرنوں کے باعث ڈیزل 32 روپے فی لیٹر سستا ہوا۔
PNP
Comments are closed.