by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سمن آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر شہریوں  کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شب نیو کراچی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 پاور ہاؤس میں قائم کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر بجلی کی عدم فراہمی احتجاج کیا اس دوران مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور روڈ بلاک کر کر کے عام شہریوں کو ہراساں کیا۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر کے کے الیکٹرک کے افسر ساجد حسین  کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 233 سال 2026 بجرم دفعات 147 ، 148 ،149 اور 427 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔



PNP

Comments are closed.