نیویارک (شِنہوا) کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا ہے کہ مورخین چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو “ہمارے دور کے لیے اہمیت کی حامل شے” قرار دیں گے۔
بیلٹ اینڈ روڈ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے قبل کوہن نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آج سے ایک ہزار سال بعد مورخین پیچھے مڑ کر دیکھیں گے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو ہمارے دور کے لیے اہمیت کی حامل قرار دیں گے۔
کوہن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک “بنیادی” شراکت ہے جسے چین نے دنیا کے سامنے پیش کیا ۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے اسے ایک بین الاقوامی نقطہ نظر کے طور پر فروغ دیا اور اس میں ایک قابل ذکر اور انتہائی ضروری عنصر موجود ہے۔
کوہن نے اس سے قبل 2014 اور 2015 میں بالترتیب “نئی شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی ” اور “21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم ” کے موضوع پر منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنسز سے خطاب کیا تھا۔
کوہن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو چین کے منفرد تجربے اور مسابقتی فوائد حاصل ہیں جس کی ترقی پذیر ممالک کو اشد ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک بنیاد ہے ۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس ریل، تیز رفتار ریل، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، ٹیلی مواصلات، بجلی گھروں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اتنا تجربہ نہیں ہے جو چین کے پاس ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔