فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔
فیلڈ مارشل کو پی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری اور ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
سید عاصم منیر کو پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور جاری مقامی تیاری اور اپ گریڈیشن کی کوششوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف میں 2 نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں، رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
دورے میں پاک فوج کی جانب سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.