پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق
اسلام آباد (پی این پی)پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے المناک حادثہ پیش آیا،
جس کے نتیجے میں 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 22 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی اداروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے باعث متعدد بچے ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 25 زخمی بچوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔پشاور کے سی سی پی او میاں سعید کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرچکی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی تصدیق کی ہے، جو عمارت کی چھت گرنے کے اسباب کا جائزہ لے گی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ممکنہ طور پر اندر موجود دیگر بچوں اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.