by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیرداخلہ کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

اسلام آباد/کراچی (پی این پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے دوران کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا ۔وزیرداخلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں استفسار کیا۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔

وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں ہے۔
 



PNP

Comments are closed.