by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر آصف زرداری بیٹے بلاول بھٹو کی منگنی کی بات چیت کے سلسلے میں آسٹریا میں موجود، ذرائع

صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی منگنی کی بات چیت کے سلسلے میں آسٹریا میں موجود ہیں۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں، بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق آسٹریا کے خاندان سے کم از کم تین ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ دلہن کا تعلق معروف یورپی خاندان سے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی ویانا میں رواں سال کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور انکی ممکنہ دلہن کئی برس سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی عنقریب آسٹریا سے برطانیہ روانگی متوقع ہے۔ بھٹو اور زرداری خاندان کے افراد کی لندن میں ممکنہ دلہن کے خاندان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ 

دوسری جانب بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق رپورٹس پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ 

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی خبروں سے متعلق پیپلز پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی لاعلم تھے۔



PNP

Comments are closed.