چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے دیر کالونی اسکول واقعے کی تحقیقات کےلیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ زبیر احمد انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو جمشید علی خان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی اسکول کی عمارت کی ساخت اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لے گی۔
اعلامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
انکوائری کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظتی جانچ کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
پشاور میں اسکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 53 بچے زخمی ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق تیسری منزل سے 20 سے 25 فٹ کی اونچائی سے چھت نیچے گری، چھت پر 110 سے 115 بچے موجود تھے۔ پولیس نے اسکول سیل کرکے اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
PNP
Comments are closed.