ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داریوں سے سرفراز، عمر گل کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ذرائع
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داریوں سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وطن واپسی پر سرفراز اور عمرگل ذمے داریوں سے فارغ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ذمے داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لندن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سرفراز اور عمر گل تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے، برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ ہوں گے، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز میں مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سلمان آغا، رضوان اور امام الحق کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.