ابوظہبی (نیوزڈیسک)شارجہ واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 18 ویں میچ میں ٹیبل میں سرفہرست ایم آئی ایمریٹس نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ مقابلہ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوا۔
ایمریٹس نے اپنی بالنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنرز وقار سلام خیل (18 رنز دیکر 3 وکٹ) اور عقیل حسین (20 رنز دیکر 2 وکٹ)کی مدد سے واریئرز کو 129 رنز پر روک دیا۔
انہوں نے وارئیرز کے بلے بازوں کے گرد جال بن کر انہیں رنز بنانے سے روک دیا تھا جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جانسن چارلس نے 31 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ولیمز نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز بنائے۔
اس کے بعد ایم آئی ایمریٹس نے بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 11.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان اور ایم آئی ایمریٹس کے اوپنر محمد وسیم نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے پہلے اوور میں کرس ووکس کو لگاتار دو چوکے لگائے اور پھر مارک واٹ کو تین چھکے اور دو چوکے مارے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے وسیم کو 37 رنز پر ولیمز کے ہاتھوں آوٹ کیا۔ 13 گیندوں پر ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان نکولس پورن (24) اور آندرے فلیچر (22) نے ٹیم کو آسانی سے ہدف تک پہنچایا اس وقت میچ کی 53 گیندیں باقی تھیں
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔