by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما کی لاش مل گئی

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش مل گئی۔

ڈاکٹر اسماء مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر بیماری سے انتقال کرگئی تھیں، اُن کی لاش برف میں دبنے کے باعث نہیں مل رہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مقامی کوہ پیما لاش لے کر بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیر افضل کا کہنا تھا کہ بلند پہاڑوں پر شام سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کے ارکان لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برف باری سے رکاوٹ نہ ہوئی تو ٹیم کل بیس کیمپ پہنچے گی۔



PNP

Comments are closed.