by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: خاتون ڈکیت نے گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(پی این پی)کراچی میں عزیزآباد کے علاقے میں خاتون ڈکیت نے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو لوٹ لیا۔گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر کے باہر بیٹھی خاتون سے خاتون ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، واردات کے دوران ملزمہ کا ساتھی موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے اور مزید تفتیش کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.