by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کی لاش مل گئی

گلگت (پی این پی)اسپانٹک چوٹی سر کرنے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی۔

ڈاکٹر اسما مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر بیماری سے انتقال کرگئی تھیں اور اُن کی لاش برف میں دبنے کے باعث نہیں مل رہی تھی۔ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مقامی کوہ پیما لاش لے کر بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹیم کے ارکان لاش کے ہمراہ کیمپ ٹو پہنچ گئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.