پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ سے فارغ کیے گئے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپننگ بلے باز امام کے علاوہ دیگر کھلاڑی و ہیڈ کوچ انگلینڈ ہی میں رک گئے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونے والی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 194 رنز سے شکست کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل سمیت 7 کرکٹرز کو ٹیم سے آؤٹ کرتے ہوئے، برمنگھم ٹیسٹ کے لیے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ تعینات کردیا۔
اطلاعات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہونے والے امام الحق علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور اور وکٹ کیپر محمد رضوان اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔
تاہم ہیڈ کوچ سرفراز احمد، اسپنر علی عثمان، آل راؤنڈر عامر جمال، لیڈز ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے سلمان علی آغا اور خرم شہزاد فی الحال انگلینڈ ہی میں رک گئے ہیں اور چند دن یہیں قیام کریں گے۔
PNP
Comments are closed.