by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بنگلادیش کے سابق بورڈ ڈائریکٹر سمیت 3 افراد پر اینٹی کرپشن چارجز عائد

فوٹو: فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سابق بورڈ ڈائریکٹر سمیت 3 افراد پر اینٹی کرپشن چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔

بی سی بی اعلامیہ کے مطابق مخلص الرحمان، ذاکر حسن اور رقیب الاسلام سنی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مخلص الرحمان پر بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)  کے 12ویں ایڈیشن میں میچ فکسنگ کی کوشش کا الزام ہے۔

بی سی بی کے مطابق انٹیگریٹی یونٹ نے مخلص الرحمان کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 شقوں کے تحت چارج کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تینوں افراد پر بی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ بی سی بی نے مئی میں بھی 4 افراد کے خلاف اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تھی۔



PNP

Comments are closed.