by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گجرات،4 سالہ نور فاطمہ سے مبینہ زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

گجرات (پی این پی)جلالپور جٹاں میں 4 سالہ بچی نور فاطمہ سے مبینہ زیادتی اور قتل کے کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی،

جس میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق کمسن بچی کے جسم پر سنگین نوعیت کی چوٹیں پائی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق بچی کی موت زیادہ خون بہہ جانے اور شدید خوف کے باعث ہوئی، بچی کی لاش تقریبا ًدو روز بعد پانی سے برآمد ہوئی جس کے باعث موت کا درست وقت متعین نہیں کیا جا سکا۔پوسٹ مارٹم کے دوران ڈی این اے سمیت دیگر اہم فرانزک شواہد کے نمونے محفوظ کر لیے گئے،

ڈی این اے، کیمیکل ایگزامینر اور ہسٹوپیتھالوجی کے نمونے مزید تجزیے کے لیے فورنزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق بچی کی موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس تحقیقات اور فورنزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش برساتی نالے میں پھینکی گئی، پولیس کے مطابق زیادتی کا مقدمہ اور مکمل کیس سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کیس میں نامزد ملزم جاں بحق ہونے والی 4 سالہ نور فاطمہ کا چچا زاد بھائی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، فورنزک رپورٹس کیس کے حقائق سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

PNP

Comments are closed.