by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چینی صدر شی جن پنگ 10 سال بعد مصر پہنچ گئے

قاہرہ: چینی صدر شی جن پنگ تقریباً ایک دہائی بعد مصر پہنچ گئے، جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔

شی جن پنگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی اور معاشی شراکت داریوں کے حوالے سے نئی صف بندیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ مبصرین کے مطابق چین اور مصر کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی اور دفاعی تعاون کے تناظر میں اس دورے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

چین اور مصر کے تعلقات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ دوسری مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں، جن میں چینی جے-16 جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ افریقی براعظم میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لیا۔

رائٹرز کے مطابق غزہ اور ایران میں جاری جنگوں کے باعث مصر میں امریکا کو قابلِ اعتماد سیکیورٹی شراکت دار سمجھنے کے حوالے سے خدشات بڑھے ہیں۔ اسی تناظر میں قاہرہ چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب مصر میں چینی سرمایہ کاری بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ صنعت، بندرگاہوں، شمسی توانائی، گرین ہائیڈروجن اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے، جس سے دوطرفہ معاشی روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

PNP

Comments are closed.