واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری عدیل منگی کو جج نامزد کردیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جو بائیڈن نے آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تربیت یافتہ قانون دان عدیل منگی کو وفاقی اپیلز کورٹ کے تھرڈ سرکٹ میں جج لگانے کا اعلان کیا ہے۔
عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے۔
یہ اقدام بائیڈن کی جانب سے پہلے مسلمان زاہد این قریشی کو وفاقی ضلعی عدالت میں نامزد کیے جانے کے دو سال سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے۔
عدیل منگی ان 8 امیدواروں میں شامل تھے جن کا اعلان وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامزد امیدوار غیر معمولی طور پر اہل، تجربہ کار اور قانون کی حکمرانی اور ہمارے آئین سے وابستہ ہیں۔
اس حوالے سے امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ مجھے عدیل منگی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تو میں نے انہیں کہا کہ میں صدر بائیڈن کو پہلے امریکی مسلمان کو اپیلز کورٹ کا جج لگانے کے لیے قائل کروں گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔