by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹ کمنز کی بچوں کیلئے مقبول سیریز کی پانچویں کتاب کی رونمائی

ایک طرف موجودہ کرکٹرز کی مختلف تنازعات میں کی خبریں شہ سرخیوں میں ہیں تو دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی نئی کتاب کو سامنے لا کر پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی بچوں کے لیے مقبول کتاب کی سیریز ہاؤزٹ پیٹ کی پانچویں کتاب کرکٹ رائزنگ اسٹارز منظرِ عام پر آگئی ہے۔

پیٹ کمنز نے سوشل میڈیا پر کتاب کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئی کتاب کی کہانی پیٹ، پراو اور بیتھ کے گرد گھومتی ہے۔

آسٹریلوی کپتان کے مطابق یہ تینوں آسٹریلوی رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کی ملاقات ہالی ووڈ اسٹار سے بھی ہوتی ہے۔

پیٹ کمنز نے کتابی سیریز کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کتابوں کو تخلیق کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قارئین نئی کتاب کو بھی اتنا ہی پسند کریں گے جتنا انہیں اور ان کی ٹیم کو اسے تخلیق کرنے میں لطف آیا۔



PNP

Comments are closed.