پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کا زوال،اے ٹی آر مسافر طیارہ اڑائیں گے
2019 کی پاک بھارت فضائی کشیدگی کے دوران پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان نے کمرشل ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابھینندن نے بھارتی علاقائی ایئرلائن فلائی 91 میں بطور کمرشل پائلٹ شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس وقت ضروری تربیتی مراحل مکمل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی تربیت کے دوران گوا اور حیدرآباد کے درمیان پروازوں سے متعلق لازمی مراحل شامل ہیں۔ تربیت مکمل ہونے اور متعلقہ ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کے بعد ابھینندن ایئرلائن کے اے ٹی آر طیاروں کی کمرشل پروازیں آپریٹ کرسکیں گے۔
ابھینندن ورتھمان 2019 میں پاک بھارت فضائی جھڑپ کے بعد عالمی سطح پر نمایاں ہوئے تھے۔ اس دوران ان کا بھارتی جنگی طیارہ پاکستانی حدود میں مار گرایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان نے انہیں خیرسگالی کے طور پر بھارت کے حوالے کردیا تھا۔
ابھینندن کی جانب سے جنگی ہوا بازی سے کمرشل ایوی ایشن کی طرف منتقلی کو ان کے کیریئر کا ایک نیا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.