by Rao Imran Suleman
Rao Nama

روسی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا

روسی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا، ویڈیو سامنے آگئی
روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ روس کے انتہائی شمال مشرقی علاقے جزیرہ سخالن میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر کو ایک ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا توازن برقرار نہ رہ سکا اور وہ سڑک کے قریب موجود درخت سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے وقت ہائی وے پر موجود گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہیلی کاپٹر کو دیکھتے ہی فوری طور پر راستہ تبدیل کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراتا ہے، جبکہ اس کے پروپیلر درخت کی شاخوں اور دیگر ملبے کو ہوا میں بکھیر دیتے ہیں۔
حادثے میں کسی جانی نقصان یا ہیلی کاپٹر کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

PNP

Comments are closed.