مصر اور ترکیہ نے دفاعی صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ 2 ستمبر 2026 کو بوسنیا و ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں جاری ڈیفنس انڈسٹری ایکسپو اینڈ سمٹ 2026 کے موقع پر ہوا۔ مصر کی جانب سے وزارتِ جنگی پیداوار سے وابستہ دو اداروں نے معاہدے پر دستخط کیے.
ترکیہ کی جانب سے مکینیکل اینڈ کمیکل انڈسٹری کارپوریشن نے یادداشت پر دستخط کیے
مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی دفاعی کمپنیوں کے درمیان صنعتی شراکت داری، تکنیکی تجربات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے امکانات بڑھانا ہے۔
مصری وزارت کے مطابق دونوں ممالک اپنی دستیاب پیداواری صلاحیتوں اور تکنیکی مہارتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ تعاون کے نئے راستے تلاش کریں گے۔
یہ پیش رفت مصر اور ترکیہ کے درمیان تیزی سے بڑھتے دفاعی اور عسکری تعلقات کی علامت ہے۔ دونوں ممالک دفاعی پیداوار میں اپنے تجربات اور صنعتی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.