by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ تعداد 41 تک پہنچ گئی

کراچی(پی این پی)سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اندورن سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا ہسپتال لایا گیا۔ 
 جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض نیپا ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

رواں سال منکی پاکس کے 41 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 28 اور کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



PNP

Comments are closed.