لاہور:گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی ،20 لاکھ روپےکا چیک اور دس مرلہ پلاٹ تحفے میں دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ توڑیں گے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پورا ملک مجھے عزت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، ان شاء اللّٰہ اپنے ملک کے لیے مزید نئی کامیابیاں سمیٹوں گا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔