اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حملوں میں 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے کل سے جاری حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں وادی بقاع، نباطیہ اور صور کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ہے۔
PNP
Comments are closed.