by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے۔ چار دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق گوادر کے جی او سی (جنرل آفیسر کمانڈنگ) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.