مصر میں معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے مقدمے میں سارہ خلیفہ اور دیگر ملزمان کو مجرم قرار دیا۔
ملزمان نے منشیات کی تیاری اور فروخت کے لیے منظم گروہ تشکیل دیا تھا۔ مقدمے کی تحقیقات کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اور خام مال برآمد کیا گیا جب کہ 2 خفیہ لیبارٹریوں کا بھی انکشاف ہوا۔
سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے اور ان کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔
PNP
Comments are closed.