by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(پی این پی) کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مزار قائد کے اطراف کسی بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں، فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سٹریٹ موومنٹ کے تحت قافلہ آج کراچی پہنچے گا، سہیل آفریدی ریلی کی صورت میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، گرو مندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے فول پروف انتظامات کر لئے، مزار قائد کے اطراف اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
 



PNP

Comments are closed.