by Rao Imran Suleman
Rao Nama

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا

— فائل فوٹو

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہیں کل بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کرے گا۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.