اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کے راہ پر گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 12 سے14 ماہ میں ہم نے مثبت اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے، مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ کی سطح پر ہم مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ملکی آمدنی میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے اور ہم اس پائیدار نکتے پر پہنچنے والے ہیں جہاں ہم یہ بات کرسکیں گے کہ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں اس بنیاد کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرنسی کی بات جائے تو ایک موقع پر زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2 ہفتے کی درآمدای ضروریات کو پورا کرنے کے قابل تھے جو کہ اب ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم اسی سمت آگے بڑھتے رہے تو زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے جسے عالمی معیار کے حوالے سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نومبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح پچھلے 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ شرح سود 13 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے، حکومت نجی شعبے میں کم سے کم مداخلت کرے گی اور صرف پالیسی گائیڈ لائنز اور سبسڈیز دے گی کیونکہ اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
وزیر خزانہ نے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو دو بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 24، 25 کروڑ کی آبادی ہے جو کہ 2.55 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کا آبادی سے براہ راست تعلق ہے، 2022 کا سیلاب تعمیر و بحالی کے حوالے سے ہمیں جگانے کے لیے کافی تھا۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت سندھ کا کردار قابل تعریف ہے جس نے متاثرین کے لیےدریا کے کناروں پر دوبارہ گھر بنانے کے بجائے پائیدار تعمیرات کی طرف توجہ دی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔