by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک پر پابندیاں عائد کرے گی،امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پیر کو ایک بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرے گی۔

واشنگٹن میں ایک امریکی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے بینک یا متعلقہ ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔ تاہم ان کے مطابق یہ اقدام ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کے خلاف پابندیاں جمعہ کو عائد کی جانی تھیں، تاہم نائن الیون حملوں کی برسی کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے باعث فیصلہ مؤخر کرکے پیر تک کردیا گیا۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق واشنگٹن ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے اداروں اور افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے ذریعے ایران کے ساتھ کاروباری معاملات کو اس قدر نقصان دہ اور غیر منافع بخش بنایا جائے گا کہ کمپنیاں اور افراد تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے سے گریز کریں۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ بڑھا کر تہران کو جاری جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

PNP

Comments are closed.