ملکی سیاست میں اہم پیشرفت: نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں
اسلام آباد (پی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی تیاریوں کا عمل معمول سے کافی پہلے شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں انتخابی عملے سے متعلق ڈیٹا بینک کو ازسرنو مرتب اور اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے تمام اضلاع میں تعینات انتخابی افسران اور عملے کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنرز کو سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈیٹا بینک کی تکمیل کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ مقررہ مدت میں معلومات مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو تصدیقی رپورٹ ارسال کرنا ہوگی۔ تیار کیا جانے والا یہ ریکارڈ مستقبل میں انتخابی عمل کے دوران بروقت انتظامات اور عملے کی تعیناتی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھی دوبارہ چیک اور اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں موجودہ پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ضلعی الیکشن کمشنرز کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ ممکنہ نئے پولنگ اسٹیشنز کے لیے مناسب عمارتوں کی نشاندہی کی جائے۔ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مزید پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے تمام اضلاع میں
PNP
Comments are closed.