انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین کے اندر تقریباً 358.6 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی بھی تصدیق نہیں ہوئی۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے زلزلے کے ممکنہ اثرات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال کی مکمل تصویر واضح ہوسکے گی۔
PNP
Comments are closed.