by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد کی موت، ممکنہ وجہ کیا تھی؟

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی گرلز، بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہونے کے واقعے پر پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو عملے نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا تھا۔

پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 بلاک ایل فٹبال چورنگی کے قریب سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ نشئی افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.