by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلیے اسرائیل سے مدد مانگ لی،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

تل ابیب: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کی جانب سے باب المندب کی بندش رکوانے کے لیے اسرائیل سے مبینہ طور پر انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک سے براہ راست جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کرکے معاونت طلب کی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق انصاراللہ کے خلاف حملوں میں امریکا کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے نے سعودی عرب کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب متعدد محاذوں سے حملوں کی زد میں ہے، جبکہ اس کے برآمدی راستے بھی بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے دعوے پر سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
“`

PNP

Comments are closed.