کراچی (پی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.31 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے قبل جمعہ کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 277.32 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ دوسری جانب جاپانی ین حالیہ اضافے کو برقرار رکھتے ہوئے سات ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو اور بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود کے ممکنہ فیصلے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
گزشتہ 6 ماہ سے جاری ایران امریکا کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں جس نے عالمی پالیسی سازوں کو دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ 3.21 ڈالر (3.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 107.82 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے سودے 3.17 ڈالر (3.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 103.22 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔
یورپی سینٹرل بینک نے گزشتہ ہفتے شرح سود میں اضافہ کیا ہے اور مزید اضافے کا اشارہ دیا ہے۔دوسری جانب بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو، جمعرات کو بینک آف انگلینڈ اور جمعے کو بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود سے متعلق پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔
6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا انڈیکس 99.15 پر مستحکم رہا۔ یورپ کی واحد کرنسی یورو 1.159 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3524 ڈالر پر فروخت ہوتا رہا۔
PNP
Comments are closed.