راولپنڈی میں منشیات فروشوں کا مبینہ نیٹ ورک سرگرم، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، پولیس خاموش تماشائی
راولپنڈی (پی این پی)تھانہ صادق آباد کی حدود میں مبینہ طور پر منشیات فروشی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈھوک کالا خان، قیوم آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ مختلف مقامات پر منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جرائم کی مبینہ سرگرمیوں کے باعث علاقے میں خوف و بے چینی کی فضا پیدا ہو رہی ہے،
جبکہ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے گشت میں اضافہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔شہریوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
PNP
Comments are closed.