by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم کیو ایم کا اسمبلی میں رویہ منافقانہ تھا، پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں نہیں، شرجیل میمن

کراچی (پی این پی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کر رہی ہے۔

صوبائی اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026ء کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج اسمبلی میں ایم کیو ایم نے پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ایم کیو ایم نے کمیٹی میں بل کو سپورٹ کیا مگر اسمبلی میں آکر مخالفت کردی، حکومت چاہتی تو بل براہ راست بھی ایوان میں لایا جاسکتا تھا۔ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی، متحدہ جانتی ہے، ان کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے۔ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کی منظوری پر شور شرابا کیا، عوام میں متحدہ کی مقبولیت صفر ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کا اسمبلی میں رویہ منافقانہ تھا، پیپلز پارٹی کسی دباؤ میں آکر کچھ نہیں کررہی۔سندھ واحد صوبہ ہے جہاں لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود ہے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے تمام احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں میئر سب سے زیادہ بااختیار ہے، ایم کیو ایم شکست کے خوف کی وجہ سے الیکشن سے بھاگی تھی۔ڈی ایچ اے کے رہنے والے بھی کراچی کے شہری ہیں۔



PNP

Comments are closed.