by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لیبیا: نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، فضائی حدود بند

طرابلس : لیبیا کے شہر مصراتہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے فوراً بعد حکام نے سیکیورٹی خدشات اور ریسکیو آپریشن کے پیشِ نظر علاقے کی فضائی حدود بند کرتے ہوئے طیاروں کی آمدورفت معطل کر دی ہے۔

عرب اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ‘سیسنا 650’ (Cessna 650) نجی جیٹ تھا، جو ترکی کے شہر استنبول سے پرواز بھر کر مصراتہ پہنچا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ لیبیا کی ایک اہم سیاسی شخصیت یا وی آئی پی شخص کو لے جانے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے کے وقت طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ جہاز کے عملے کے تینوں ارکان جن میں ایک جرمن پائلٹ، ایک ترکی کا کو-پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ شامل ہیں محفوظ رہے اور انہیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت باہر نکال لیا۔



PNP

Comments are closed.