by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ندا یاسر کی بیٹی صلہ ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات


پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی بیٹی صلہ یاسر نے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریشن کا آغاز کر دیا۔

21 سالہ صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

Nida Yasir, Yasir Nawaz celebrate 19th wedding anniversary

صلہ نے بتایا کہ وہ رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس آئی ہیں اور اب فارغ وقت میں سوشل میڈیا پر فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق کانٹینٹ بنانا چاہتی ہیں۔

Nida Yasir And Yasir Nawaz Are All Set For Eid Day 3 | Reviewit.pk

Nida Yasir along with Husband & Kids ❤

اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے صلہ نے بتایا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، سونا، سفر کرنا اور شاپنگ بے حد پسند ہے، جبکہ موسیقی کے معاملے میں ان کی پسند خاصی مختلف ہے اور وہ کاوش سے لے کر ہارڈ راک تک سن سکتی ہیں۔

صلہ نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اپنے شہر میں وہ زیادہ تیار نہیں ہوتیں، لیکن سفر کے دوران ان کے لُکس ریڈ کارپٹ پر موجود مشہور شخصیات کو بھی مقابلہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنا اکاؤنٹ فالو کرنے کی دعوت دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ مستقبل میں ان کا کانٹینٹ انہی موضوعات کے گرد ہو گا۔

دوسری جانب ندا یاسر نے بھی بیٹی کے اس نئے سفر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر ’لوو یو‘ لکھا، جبکہ سیلا کی پہلی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

Nida Yasir’s Daughter Sila Introduces Herself – Starts Digital Creation


PNP

Comments are closed.