by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی وزیر خارجہ 16 ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی 16 ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے درمیان اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ کے چین کے دورے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دو دن قبل نئی دہلی میں برکس کے اجلاس میں شرکت کے دوران مشرق وسطیٰ میں ’امن‘ کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ’چینی برکس کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کے حصول اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

PNP

Comments are closed.