گلگت بلتستان اسمبلی میں مالی سال 2026-27ء کا 218 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد علی اختر نے گندم سبسڈی کے لیے 25 ارب، وفاقی گرانٹ اِن ایڈ کے لیے 88 ارب اور گلگت بلتستان اسٹیبلائزیشن پیکیج کے لیے 53 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کیں۔
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 43 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 149 ارب 87 کروڑ 17 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
گندم کی خریداری کے لیے 22 ارب، تعلیم کے لیے ایک ارب 48 کروڑ اور بلدیاتی انتخابات کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی۔ سپیکر عمران ندیم نے اسمبلی اجلاس 18 ستمبر تک ملتوی کردیا۔
PNP
Comments are closed.