ریلیف سکیم کے طریقۂ کار پر تحفظات ،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول دینے سے انکار کردیا
کراچی ( پی این پی ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف سکیم کے طریقۂ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف سکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے۔ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے، ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ءہیں۔
انوار کمال کا کہنا تھا کہ ریلیف سکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت کی موجودہ ریلیف سکیم کے تحت پیٹرول نہیں دیں گے۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے مزید کہا کہ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟3 دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔
PNP
Comments are closed.