اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سے پہلا ٹی آئی آر ٹرکوں کا قافلہ تورو گروٹ بندرگاہ سے قازقستان کیلیے روانہ ہو گیا، یہ چین میں 4 ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔
گوادر پروکے مطابق پاکستان سے ایکسپورٹ سامان لے جانیوالا پہلا ٹرک حال ہی میں ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹر (ٹی آئی آر) سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے روانہ ہوا، قازقستان پہنچنے سے پہلے ٹرک سنکیانگ میں تورو گروٹ سرحدی کراسنگ کے ذریعے کر غزستان میں داخل ہوا، آم کے جوس، چھوٹے گھریلو آلات اور دیگر سامان سے لدے ٹرکوں نے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کا سفر کیا، جس سے یہ چین میں چار ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔
ٹی آئی آر، ایک بین الاقوامی کسٹم سہولت کا نظام ہے جو تجارت کی کارکردگی اور سلامتی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، ٹوروگارٹ کسٹمز کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ کاروباری اداروں کو کسٹمز کلیئر کرنے کیلیے درکار وقت کو بہت کم کرتا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
Trending
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
- امریکی تحقیقاتی ادارےکا مسلمان رکن کانگریس الہان عمرکےگھر پر چھاپہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف وکلا کا بڑا اعلان
- انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
- اسرائیل میں اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دورے کے دوران دھماکا: ایک ہلاک، 24 افراد زخمی
- کے پی مسئلے کو آئینی تقاضے پورے کرکے وفاقی، صوبائی اسمبلیوں میں لایا جائے، جسٹس (ر) وجیہ الدین
- ٹک ٹاک کا جنون 2 جانیں نگل گیا، فائرنگ سے بھابھی اور سگی بہن جاں بحق
- سڈنی میں مسلمانوں کا دو روزہ کنونشن، 5 ہزار افراد کی شرکت
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔