اٹلی کے شہر میلان میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم قائم
میلان: پاکستانی کمیونٹی کی کوششوں سے کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری، افتتاح 21 ستمبر کو ہوگا
میلان( سٹاف رپورٹر)اٹلی کے شہر میلان میں پاکستانی کمیونٹی کی کوششوں سے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے ، پاکستانی نوجوانوں کےلئے حکومت سے کھیلوں کے میدان میں کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری لی گئی ہے جس کا افتتاح 21ستمبر 2025کو کیا جائیگا۔
افتتاحی تقریب مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد بصیر ٬ ڈپٹی قونصل احمد ولید ٬ میئر اونوے کشوتی ڈپٹی مئیر سامن ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے رہنما چودھری گلزار احمد دوچھہ،ایڈووکیٹ غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں پاکستانی قونصل جنرل مراد بصیر اور ڈپٹی قونصل جنرل ولیڈ اقبال سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہیں سٹیڈیم کے افتتاح میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ قونصل جنرل مراد بصیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم پر لازمی شرکت کریں گے ۔