بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (پی این پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم شہر میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت تقریباً 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج اب تک بارش نہیں ہوئی۔
موسمی صورتحال کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، کوہستان، شانگلہ، سوات، دیر اور تورغر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بارکھان، موسیٰ خیل اور شیرانی میں بارش کا امکان موجود ہے۔
PNP
Comments are closed.