لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے گھر میں آمد ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو یہ تجویز پیش کی کہ وہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو یہ تجویز دیں گے کہ ہر علاقے کی بڑی شاہراہوں اور چوکوں پر اس علاقے کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کیے جائیں تاکہ وہاں کے مقامی اور رہائشی معززین اس بات پر فخر محسوس کریں کہ شہید سپاہی کا تعلق ان کے اپنے علاقے سے ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین موجود تھے۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔