by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھی بھائیوں کے دماغ میں بغض ڈالا جا رہا ہے، یہ چاہتے ہیں لوگ مسائل بھول جائیں: مصطفیٰ کمال

 کراچی ( پی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے سندھی بھائیوں کے دماغ میں بغض ڈالا جا رہا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ مسائل بھول جائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں سندھی بھائیوں، ماؤں اور بہنوں کو پیپلز پارٹی لڑانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی۔سندھی ہمارے جسم کا حصہ اور بھائی ہیں، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے کسی قوم کی بات نہیں کی ہے، ہم نے پیپلز پارٹی کی بات کی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بے انتہا کرپشن کر کے سندھی عوام کے حقوق لوٹنے پر تکلیف نہیں ہوتی، انتظامی یونٹ کی جو بات کر رہا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس معاملے کی سربراہی کرنے والا جو بھی ہو وہ ہمارا ہیرو ہو گا۔صوبے میں کوٹہ سسٹم نافذ ہے، ہمارے نوجوانوں کو ایک نوکری نہیں دی جاتی، صوبے میں پینے کا پانی نہیں ہے، شہر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ غربت کیا ہے، سندھ میں لوگوں کے پاس روٹی، کپڑا، مکان نہیں ہے۔ کرپشن کی بات ہوتی ہے تو صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں، لوگوں کو لڑانا چاہتے ہیں تاکہ وہ مسائل بھول جائیں، سندھی عوام کی ایک بڑی تعداد ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔



PNP

Comments are closed.