زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
کوئٹہ(پی این پی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
PNP
Comments are closed.